شریف برادران کا کبھی احتساب نہیں ہوگا،پنجاب میں رینجرز سے زیادہ نیب کی ضرورت ہے۔سینٹراعتزازاحسن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 16:02

شریف برادران کا کبھی احتساب نہیں ہوگا،پنجاب میں رینجرز سے زیادہ نیب ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران کا کبھی احتساب نہیں ہوگا،پنجاب میں رینجرز سے زیادہ نیب کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے،جہاں ایک ارب روپے لگنے ہیں،وہاں چار ارب روپے لگائے جارہے ہیں،میٹرو بس اور ایل این جی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران احتساب سے مبرا ہیں،ان کا کبھی احتساب نہیں ہوگا۔نیب نے کچھ منصوبوں کی تحقیقات کا کہا تو وزیراعظم کو تکلیف ہوئی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آیا،سانحہ کے بعد اسپتالوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں،سانحہ گلشن اقبال کا معاملہ سینٹ میں اٹھائیں گے۔