گوجرانوالہ:کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے 5سالہ بچہ زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 15:55

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے پانچ سالہ بچہ غلام محمد زخمی بچہ کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرجاکھ کے علاقہ میں پانچ سالہ بچہ غلام محمد اپنے والد کے ہمراہ سائیکل پر جا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد فراہم کی جبکہ تھانہ گرجاکھ پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے باعث بچہ گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :