پیرس کی سات منزلہ عمارت میں‌دھماکہ ،6 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 15:51

پیرس کی سات منزلہ عمارت میں‌دھماکہ ،6 افراد زخمی

پیرس(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء) فرانس کے دارلحکومت پیرس میں 7 منزلہ عمارت میں دھماکے میں6افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6افراد زخمی ہوئے ہیں‘حکام کا کہنا ہے دھماکے کی وجہ گیس کی لیکیج ہے‘دھویں نے فرانس کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے‘پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے شہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے جبکہ امدادی کارکن آگ بجھانے کو کوششوں میں مصروف ہیں-ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آگ کے بلند شعلے پیرس شہرمیں دوردورتک دیکھے گئے ہیں‘فرانسیسی پولیس کے ترجمان کی جانب سے صحافیوں کو بتایا گیا ہے دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دن 12بجکر20منٹ پر سناگیا آتشزدگی سے گیس نے آگ پکڑی جس سے زورداردھماکہ ہوا‘پیر س کے چھٹے ایڈمسٹریشن ڈسٹرکٹ کے ”فرینڈی کالج“کے قریب واقع بلڈنگ میں درجنوں افراد موجود تھے تاہم ابھی تک 6افرادکے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے-فرانسیسی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ گیس کی وجہ سے ہوا اور یہ ایک حادثہ ہے ‘پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مطمئن رہیں اور متاثرہ عمارت سے دوررہیں کیونکہ آتشزدگی کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرگیا ہے اور مزیدملبے کے گرنے کا خدشہ ہے جس کے باعث شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ عمارت سے دوررہیں‘واضح رہے کہ فرانس میں گیس کی سپلائی بڑے سلنڈرزکے ذریعے کی جاتی ہے ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ گیس کے سلنڈرنے آگ پکڑی اور دھماکے سے پھٹ گیا ‘ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈکا عملہ ڈیڑھ گھنٹے سے گراﺅنڈ فلور پر لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہا تھا اسی دوران دھماکہ ہوگیا-

پیرس کی سات منزلہ عمارت میں‌دھماکہ ،6 افراد زخمی

متعلقہ عنوان :