پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ،وہ صرف پوائنٹ سکورنگ کرتی ہے ‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعہ 1 اپریل 2016 15:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید پر صوبہ بھر کے عوام کو افسوس ہے ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اور وہ صرف پوائنٹ سکورنگ کرتی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب کی ترقی نظر نہیں آتی،پنجاب حکومت نے خواتین کی ترقی کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت آئندہ 3 برس میں 150 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر اور بحال کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت 2018ء تک صوبے کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس منصوبے سے لائیو سٹاک فارم سے جانوروں کو منڈیوں تک لانے میں آسانی ہوگی، لائیوسٹاک اور زراعت سے وابستہ خواتین جدید مشینری کا استعمال کریں ، دیہی خواتین کا کردارقابل فخر اور تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے، یہ خواتین کھیتوں میں کام بھی کرتی ہیں اور گھریلوذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں ، خواتین نے تحریک پاکستان کے ہر دور میں نمایاں کردار ادا کیا، 1947ء کی ہجرت کے وقت مختلف جگہوں پر کھولے گئے مہاجرین کیمپوں میں دن رات خدمات سرانجام دیں،آج بھی گاؤں میں خواتین ذریعہ معاش کے حصول کے لئے دن رات کام کرتی ہیں،لائیو سٹاک میں خواتین کے ترقی کے بہت مواقع ہیں ،وہ ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہوئے جانوروں کی بہترین پرورش کرکے دودھ اور دیگر مصنوعات فروخت کرسکتی ہیں ،لائیو سٹاک اورپولٹری فارم میں ان خواتین کے لئے گھر جیسا ماحول موجود ہے ،ان فارم پر کام کرنے کے لئے ان کے لئے زیادہ تعلیم کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زراعت اور لائیو سٹاک مارکٹینگ میں پڑھی لکھی خواتین اس صنعت کو مزید ترقی دے سکتی ہیں ،دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کفایت شعار ہوتی ہیں ،انہیں گھر کا نظام چلانے کا اختیار دیا جائے تو بہترین انداز میں یہ کام کرسکتی ہیں،ان خواتین کو ترقی کرنے کے مواقع ملنے چاہیں،دیہی خواتین کی ترقی سے ملک ترقی کرے گا ۔