محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی 80 ویں سالگرہ منائی

جمعہ 1 اپریل 2016 15:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گزشتہ روز اپنی 80 ویں سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر ان کے چاہنے والوں نے بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ ایک نامور سائنسدان تھے۔ انہوں نے مئی 1998 ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں سائنسی، تحقیقی اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں۔ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔