چیف سیکرٹری پنجاب عارف عظیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، زاہد سعید نئے چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء): چیف سیکرٹری پنجاب عارف عظیم کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عارف عظیم کو او ایس ڈی بنانے کے بعد زاہد سعید کو نئے چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خضر حیات گوندل کو بھی وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان تمام تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف بھی دے چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عارف عظیم کو اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے چار روزہ دھرنے کی وجہ سے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔