یہ ملک جتنا رینجرز کا ہے اتنا ہی پولیس کا ہے ‘پنجاب میں جاری آپریشن پاکستان کی بقاکا آپریشن ہے ‘رانا ثنااللہ خان

جمعہ 1 اپریل 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ یہ ملک جتنا رینجرز کا ہے اتنا ہی پولیس کا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن مین شریک ہیں‘ پنجاب میں جاری آپریشن پاکستان کی بقاکا آپریشن ہے جو دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا‘ مشترکہ ٓاپریشن کی منصوبہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور پنجا ب میں جاری سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے‘زیر حراست افراد کی نشاندہی پر بھرپورکارروائیاں کی گئی‘ ہر شہری کو اپنے ارد گرد اور گلی محلے میں نظر رکھنی چاہئے اوردہشت گردوں کیخلاف جس بھی شہری یا ادارے کے پاس اطلاع ہو وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دے تاکہ آپریشن کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں پہلے بھی سرچ آپریشن ہوتے رہے ہیں تاہم خالیہ آپریشن ملکی بقااور سلامتی کیلئے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور سی ٹی ڈی آپریشن کر رہے ہیں اور اب جنوبی پنجاب حتی کہ وزیرستان میں بھی کوئی نو گو ایریا نہیں ہے‘ پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو پکڑا گیا ہے اور تفتیش کے بعد کلیئر ہونے والوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔

خواتین اور بچوں کو نشانہ بنائے والوں سے کس کو ہمدردی ہو گی ، ایسے درندوں سے کسی کو بھی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک جتنا رینجرز کا ہے اتنا ہی پولیس کا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن مین شریک ہیں‘ مشترکہ ٓاپریشن کی منصوبہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور پنجا ب میں جاری سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے‘زیر حراست افراد کی نشاندہی پر بھرپورکارروائیاں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پر پوائنٹ سکورنگ سے گریز کر نا چاہئے‘ ہر شہری کو اپنے ارد گرد اور گلی محلے میں نظر رکھنی چاہئے اوردہشت گردوں کیخلاف جس بھی شہری یا ادارے کے پاس اطلاع ہو وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دے تاکہ آپریشن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :