پنجاب میں بھی دہشت گردی کیخلاف دیگر صوبوں کی طرح آپریشن ہو نا چاہیے ‘ ا فتخار چودھری

جمعہ 1 اپریل 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) ا فتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی دہشت گردی کیخلاف دیگر صوبوں کی طرح آپریشن ہو نا چاہیے کیونکہ دہشت گرد ملک کے کسی بھی حصے میں ہو سکتے ہیں‘سانحہ لاہور سکیورٹی ناکامی کی وجہ سے پیش آیا اور شہریوں کے جان و مال کی خفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

وہ سا نحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کیلئے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے جناح ہسپتال میں زیر علاج افراد کی عیادت کی اور سانحہ میں شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا‘سابق چیف جسٹس افتحار محمد چودھری گلشن اقبال پارک دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے گھر وں میں بھی گئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھی دہشت گردی کیخلاف دیگر صوبوں کی طرح آپریشن ہو نا چاہئیے کیونکہ دہشت گرد ملک کے کسی بھی حصے میں ہو سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور سکیورٹی ناکامی کی وجہ سے پیش آیا اور شہریوں کے جان و مال کی خفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی۔

متعلقہ عنوان :