وزیراعظم کے معاون خصوصی کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کا اعادہ

جمعہ 1 اپریل 2016 14:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وہ عالمی جوہری سلامتی کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ چینی وزیرخارجہ نے سانحہ لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کا ساری دنیا اعتراف کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

معاون خصوصی طارق فاطمی نے چینی وزیر خارجہ کو سی پیک منصوبے سے متعلق ابتدائی اقدامات سے آگاہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تزویراتی شراکت داری میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :