لاہور ہائیکورٹ نے پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم دیدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 13:46

لاہور ہائیکورٹ نے پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ اور صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ 27بزرگ فوت ہوچکے ہیں ، 1سال میں مزید جان کی بازی ہار جائیں گے۔

پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث بزرگ پنشنرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ بقایا جات کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کر رہے ہیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو اضافے سے محروم پنشنرز کو بھی ایک ماہ میں ڈبل پنشن دینے کا حکم دیتے ہوئے ڈبل پنشن کے بقایا جات کی ایک سال میں ادائیگی کے طریقہ کار پربھی رپورٹ15 روز میں طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :