شوہر کے قتل کے الزام میں جیل جانے والی خاتون رہائی کے بعد حوالگی کیس میں بچے لینے عدالت پہنچ گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 13:46

شوہر کے قتل کے الزام میں جیل جانے والی خاتون رہائی کے بعد حوالگی کیس ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) شوہر کے قتل کے الزام میں جیل جانے والی خاتون رہائی کے بعد حوالگی کیس میں بچے لینے عدالت پہنچ گئی ، بچوں نے بھی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان نے گوجرانوالہ سے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خالدہ بی بی نے اپنے بیٹے 9 سالہ حمزہ اور8 سالہ عبدالرحمان کی حوالگی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے سسرال والوں نے شوہر کے قتل کا جھوٹا الزام لگا کر اسے جیل بھیجا اور ضمانت پر رہائی کے بعد بھی بچوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

بچوں کے پھوپھا اکرام نے الزام لگایا کہ خالدہ نے اپنے شوہر کو قتل کیا اب بچے اس کے حوالے کیسے کئے جاسکتے ہیں ، بچوں نے بھی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے منگل کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :