امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ کے متنازعہ بیانات پر ری پبلکن پارٹی کے اندر بے چینی‘ٹرمپ اور ہیلری کے درمیان مقابلے کی صورت میں ہیلری کی فتح یقینی ہے:تجزیہ نگار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 13:42

امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ کے متنازعہ بیانات پر ری پبلکن پارٹی کے ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے جہاں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے متنازعہ شخصیت کے حامل ڈونلڈ ٹرمپ معمولی برتری سے لیڈکررہے ہیں وہیں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے سابق خاتون اول اور سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن مضبوط امیدوار ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ نومبرمیں ہونیوالے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان مقابلہ ہوگا‘واشنگٹن میں امریکی سیاست پر گہری نظررکھنے والے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ہیلری کے درمیان مقابلے کی صورت میں امریکہ میں ایک تاریخی تبدیلی آنے کا قومی امکان ہے اور ہیلری امریکہ کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزازحاصل کرسکتی ہیں ‘ری پبلکن پارٹی میں بھی اس حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے وہ مسلسل تیسری مرتبہ امریکی صدارت ڈیموکریٹس کو نہیں دینا چاہتے کیونکہ امریکی سیاست میں یہ معمول رہا ہے کہ مسلسل دو مرتبہ ایک پارٹی کے صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد تیسری ٹرم میں حزب مخالف اقتدارمیں آتی ہے مگر آئندہ امریکی انتخابات میں یہ روایت بھی ٹوٹتی نظرآرہی ہے کیونکہ ری پبلکن پارٹی کے فیصلہ سازوں کا اپنا خیال ہے کہ ٹرمپ اور ہیلری کے درمیان مقابلے کی صورت میں ٹرمپ انتہائی کمزورامیدوار ثابت ہونگے اور اس صورت حال میں ہیلری کلنٹن کو کوئی بھی صدارتی الیکشن جیتنے سے نہیں روک سکتا ‘تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے اندر ٹرمپ کے حوالے سے شدید بے چینی پائی جارہی ہے کیونکہ ان کے متنازعہ بیانات سے نہ صرف امریکہ کے اندر بلکہ دنیا بھر میں ری پبلکن پارٹی کی ساکھ متاثر ہورہی ہے-

متعلقہ عنوان :