ٹرمپ کا ”کیپٹلسٹ“چہرہ سامنے آگیا‘امیرمسلمان امریکہ آسکیں گے:ٹرمپ نے اپنے بیان میں ردوبدل کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 13:42

ٹرمپ کا ”کیپٹلسٹ“چہرہ سامنے آگیا‘امیرمسلمان امریکہ آسکیں گے:ٹرمپ ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سرمایہ درانہ چہرے کا نقاب ہٹاتے ہوئے بیان داغا ہے کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر مجوزہ پابندی کا اطلاق ان کے دولت مند مسلم دوستوں پر نہیں ہوگا۔ مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اپنی صدارتی مہم کو آگے بڑھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے جس کے باعث امریکا میں مزید حملے ہوسکتے ہیں، اس لیے جب تک اس نفرت کی وجوہات معلوم نہیں کرلی جاتیں ا±س وقت تک امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

ٹرمپ کے اس بیان پر وائٹ ہاوس کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا 'میرے بہت سے دوست ہیں جو مسلمان ہیں اور وہ مجھے کال کرتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر بہت امیر مسلمان ہیں-جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں مسلمانوں پر پابندی کے دوران ا ن امیر مسلمان دوستوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی، تو ٹرپ کا کہناتھا ہاں وہ آئیں گے-ٹرمپ نے یہ بھی تجویز دی کہ امریکا ایک وقت اتنا عظیم بن جائے گا کہ مسلمان، شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف صرف اس وجہ سے لڑیں گے تاکہ ٹرمپ مسلمانوں پر سے پابندی اٹھالیں-لیکن امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹس امیدوار ہلیری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بات سے متفق نظر نہ آئیں اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسے غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا-ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متنازع بیانات پر نہ صرف دنیا بھر بلکہ امریکا کے سیاسی رہنماوں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈیموکریٹک رہنماوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :