دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پاکستان کی بقاء کیلئے ہے، رانا ثناء اللہ

جمعہ 1 اپریل 2016 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ جلد از جلد کریں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاکستان کی بقاء کے لئے ہے اس لئے پنجاب کے مخصوص علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن اس بار آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان سے جلد از جلد دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ملک اور عوام دشمن عناصر جہاں کہیں ہوں گے ان کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے جا رہے ہیں اسی لئے صوبہ پنجاب کے مخصوص علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران سینکڑوں لوگ پکڑے جا چکے ہیں زیر حراست افراد کی تحقیقات کی روشنی میں بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں آپریشن پولیس ، سی ٹی ڈی اور رینجرز کے جوان حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کسی کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہئے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عوام کو بھی ہوشیار رہنا ہو گا اور تعاون کرنا ہو گا۔

عوام اپنے اردگرد ، گلی محلوں میں نظر رکھیں اور کوئی مشتبہ شخص کو دیکھیں تو فوراً سکورٹی اداروں کو اطلاع دیں اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ ایک آگہی مہم شروع کر رہے ہیں ضرب عضب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمارے سیکیورٹی اداروں کو کئی اہم کامیابیاں ملی ہیں ۔ دہشت گردی کا بڑا نیٹ برک توڑ چکے ہیں چند گنے چنے عناصر ہیں جنہیں جلد منطقعی انجام کو پہنچا دیں گے دہشت گرد درندے ہیں ان سے کسی بھی قسم کی ہمدردی نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :