پوپ فرانسس کی کار2لاکھ ڈالرمیں نیلام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 12:40

پوپ فرانسس کی کار2لاکھ ڈالرمیں نیلام

نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے حال ہی میں اپنے دورہ امریکا کے دوران فیٹ500نامی جو کار استعمال کی تھی اس کی نیلامی کے لیے لگائی گئی بولی ختم ہوگئی اور کار کی آخری قیمت قریبا دو لاکھ ڈالر تک مل رہی ہے۔عیسائیوں کے سواد اعظم پاپائے روم کی نیویارک میں زیراستعمال رہنے والی پرانے ماڈل کی چھوٹی کار فیٹ500کو 17 مارچ کو نیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

دو ہفتے تک جاری رہنے والی بولی کے بعد اب یہ کار 1 لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔امریکا میں عیسائیوں کے گرجا گھروں کےامور کے ترجمان جوزف زویلنگ نے بتایا کہ پاپائے روم کی کار کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کیتھولک ٹرسٹ اور کھیتولک فرقے کی دو ویلیفئر تنظیموں ’کیتھولیک ریلیف سروسز‘ اور کیتھولک نیز ایسٹ ویلیفیر ایسوسی ایشن‘ کے زیراہتمام قائم مذہبی سکولوں پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکا میں گاڑیوں کی نیلامی سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائیٹ” چیرٹی باز“ کے مطابق پاپائے روم کی کار کی نیلامی 17 مارچ کو شروع کی گئی جسے جمعرات کی شام تک جاری رکھا گھا۔ نیلامی کے آغاز کے وقت کار کی قیمت کا تخمینہ 82 ہزار ڈالر لگایا تھا تھا۔خیال رہے کہ قبل ازیں فیٹ کمپنی کی ایک کار امریکا کی مشرقی ریاست فلاڈلفیا میں بھی عیسائی مذہبی رہ نما کے زیراستعمال رہی تھی جسے رواں سال جنوری میں 82 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :