پان فروخت کرنے پر شارجہ میں‌ایک شخص گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 12:23

پان فروخت کرنے پر شارجہ میں‌ایک شخص گرفتار

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء): شارجہ میں پان فروخت کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک اور پان بننے والے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے متحدہ عرب امارات میں ممنوعہ 1000 کلو گرام پان اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔ الدھید میونسپلٹی نے بتایا کہ جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ کسی ایشیائی باشندے کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی کمیٹی کو غیر قانونی کام جاری ہونے سے متعلق ایک خفیہ اطلاع ملی جس پر فوری طور پر مذکورہ گھر پو چھاپہ مارنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ ایشیائی پان فروز ہی کا گھر تھا۔ پان فروش کی دکان الدھید فیوجیریا روڈ پر واقع ہے۔ میونسپلٹی کمیٹی نے پولیس کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی میں جس کے نتیجے میں 2901 پان سے بھرے بیگز برآمد ہوئے جن کا وزن 5 کلو گرام تھا اور جو فروخت کے لیے بالکل تیار تھے۔ کارروائی کے دوران خام شکل میں بھی پان برآمد کیا گیا۔ پولیس نے دکان اور گھر کے مالک ایشیائی باشندے کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔