کولکتہ: زیر تعمیر پل گرنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد25 ہوگئی150سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی تصدیق‘کئی افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں-انتظامیہ
میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 12:20
کولکتہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کے مشرقی علاقے میں گریش پارک کے پاس ایک زیر تعمیر پل گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ اس افسوسناک حادثے میں150سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں۔کولکتہ کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سوپریتم سرکار نے مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
کولکتہ میں مقامی صحافی کلپنا پردھان نے بتایا ہے کہ پل کے نیچے اب بھی ایک ٹرک پھنسا ہوا جس میں بعض افراد کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں اور اس میں کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ امدادی ٹیم نے ملبے کے نیچے سے جمعہ کی صبح ایک اور لاش بر آمد کی ہے۔اس دوران این ڈی آر ایف یعنی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور فوج کی ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.