اسلام آباد : عدالت نے ڈی چوک دھرنے کے دوران توڑپھوڑمیں ملوث گرفتار150سے زائد مظاہرین کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 12:20

اسلام آباد : عدالت نے ڈی چوک دھرنے کے دوران توڑپھوڑمیں ملوث گرفتار150سے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی سول عدالت نے ڈی چوک دھرنے کے دوران توڑپھوڑمیں ملوث گرفتار150سے زائد مظاہرین کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔پولیس نے توڑپھوڑمیں ملوث نہ ہونے پر240 افراد کورہا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹس حیدرعلی شاہ، نصیرالدین اورعدنان جمالی نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے اورتوڑپھوڑمیں ملوث گرفتار150 سے زائد مظاہرین کیخلاف مقدمے کی سماعت کی، ملزمان کوعدالت لایا گیا۔

پولیس حکام نے موقف اپنایا کہ ملزمان پرلگائی گئی دفعات ناقابل ضمانت ہیں۔پولیس نے استدعا کی کہ گرفتارملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجا جائے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزمان کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔دوران سماعت بخشی خانہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،پولیس نے تین تھانوں سے 240 گرفتارافراد کورہا کردیا ہے ،پولیس حکام کے مطابق رہا کئے گئے افراد کسی توڑپھوڑمیں ملوث نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :