برطانوی گلوکارہ ایڈِل سانحہ لاہور پر غمزدہ

جمعہ 1 اپریل 2016 12:13

برطانوی گلوکارہ ایڈِل سانحہ لاہور پر غمزدہ

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) برطانوی گلوکارہ ایڈِل نے کنسرٹ کے دوران سانحہ گلشن پارک کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران انگلش سنگر ایڈیل کی درخواست پر کنسرٹ میں شریک تمام شرکاء نے اپنی اپنی ٹارچز آن کریں۔ جس کے بعد معروف گلوکار نے سانحہ گلشن پارک لاہور کے متاثرین کیلئے دل سوز آواز میں گیت گنگنایا، جبکہ شرکاء نے اس موقع پردہشتگردی کا شکار پاکستانیوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔