دہشتگردی پاکستان اور چین کی مشترکہ دشمن ، عوام کی خوشحالی کیلئے اس کا خاتمہ ناگزیر ہے،طارق فاطمی

جمعہ 1 اپریل 2016 12:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان اور چین کی مشترکہ دشمن ہے، پاکستانی عوام کی خوشحالی کیلئے کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے سانحہ لاہور میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کی حیثیت سے پوری دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے اور پوری دنیا پاکستان کی اس قربانی کو تسلیم کرتی ہے۔ طارق فاطمی نے پاکستان سے اظہار یکجہتی پر چینی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور چین کی مشترکہ دشمن ہے۔ در یں اثنا ء طارق فاطمی نے بر طا نو ی وزیر اعظم ڈیو ڈ کیمرو ن سے بھی ملا قات کی جس میں دوطر فہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بر طا نو ی وزیر اعظم نے لا ہو ر واقعہ کی مزمت کی اور پاکستا ن کے ساتھ ہر ممکن تعا ون کی یقین دھا نی کرا ئی

متعلقہ عنوان :