فیصل آبا د، معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 99 قیدی رہا

جمعہ 1 اپریل 2016 12:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) فیصل آبا د کی تینوں جیلوں سے99 معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ذاتی مچلکے پر رہاکردیا گیا،آن لائن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر حسین بھٹی نے ہمراہ سول جج ثاقب فاروق اعوان تینوں جیلوں کا دورہ کیا اور وہاں پر قید معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا ، ڈسٹرکٹ جیل سے 46، سینٹرل جیل سے49اور بورسٹل جیل سے 4معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو رہا کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :