سلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 12:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ: شور کوٹ کنٹونمنٹ کے قریب سیلفی لینے کے دوران تیز رفتار ٹرین سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان طالب علم نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق،حیدری والا سے تعلق رکھنے والا سیکنڈ ایئر کا طالب علم محمد عبید اپنے دوستوں کے ساتھ تریموں سدھنائی لنک اور تریموں سدھنائی حویلی لنک نہروں پر پکنک کیلئے گیا تھا۔عبید ریلوے پل پر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین آ گئی۔ اس صورتحال میں خوف زدہ عبید نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب گیا۔

متعلقہ عنوان :