چارسدہ ‘تحصیل میونسپل آفیسر امین گل اور انسپکٹر اسماعیل کا ایم سی تھری کا دورہ

جمعہ 1 اپریل 2016 11:56

چارسدہ۔یکم اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )چارسدہ کے تحصیل میونسپل آفیسر امین گل اور انسپکٹر اسماعیل کا ایم سی تھری کا دورہ ۔ صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جار ی کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسر امین گل خان نے انسپکٹر اسماعیل اور ٹی ایم اے کے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ایم سی تھری چارسدہ کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی اور نکاسی آب کا جائزہ لے کر موقع پر ضروری احکامات جار ی کئے ۔ اس موقع پر جنرل کونسلر عالم خان اور کونسل شہریار خان بھی موجود تھے۔