چارسدہ ‘اے این پی نے جمہوری جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں ‘ شکیل بشیر خان

جمعہ 1 اپریل 2016 11:56

چارسدہ۔یکم اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )اے این پی کے سابق ایم پی اے شکیل بشیر خان عمر زئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران پر فریب او ر بلند بانگ دعوؤ ں پر پختونوں سے ووٹ لیا مگر اقتدار میں آکر سارے وعدے بھول گئے ۔ تحریک انصاف تین سال دور حکومت میں ایک بھی میگا پرا جیکٹ شروع نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

وہ قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء اور سابق ایس ڈی او محکمہ تعلیم جمشید خان کے خاندان اور دوستوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے جمہوری جدوجہد اور وطن عزیز کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے تمام وعدے اور دعوے جھوٹ کا پلند ہ ثابت ہو ئے ۔ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبہ بھر میں دس یونیورسٹیاں قائم کیں جبکہ سینکڑوں نئے سکولوں اور کالجوں کو قائم کرکے نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر جدید علوم کی سہولتیں فراہم کی ہیں ۔