اے این پی کے سینئر رہنما سائیں انور شیرانی کی گرفتاری افسوسناک ہے ، زاہد خان

جمعہ 1 اپریل 2016 11:52

پشاور۔یکم اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے ژوب بلوچستان میں پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سائیں انور شیرانی کی بے جا گرفتاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں زاہد خان نے کہا کہ سائیں انور شیرانی کی ژوب میں پولیس کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری افسوسناک ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاسی طریقے سے پر امن احتجاج کرنا یا کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی اس جمہوری حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ سائیں انور شیرانی نے ہمیشہ ظلم و جبر کے خاتمے کے لئے جدوجہد اور عوام کے حقوق کی آواز اُٹھائی اور اس جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دیں۔اُنہوں نے حکومت سے سائیں انور خان شیرانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :