فیروزوالا،ونڈالہ دیال شاہ میں شہریوں نے چورکورنگے ہاتھوں پکڑلیا،درگت کے بعد پولیس کے حوالے

جمعہ 1 اپریل 2016 11:49

فیروزوالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) فیروز والا میں شہریوں نے چور کورنگے ہاتھوں پکڑلیا۔۔عوام نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔زیرحراست چور پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

فیروزوالا کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں چور نے گھر کے باہر کھڑی سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی۔اس دوران اہل علاقہ نے چور کو دھر لیا۔جس کے بعد اس کی خوب درگت بنائی گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو شہریوں نے انکار کردیا تاہم اعلیٰ افسران کی یقین دہانی کے بعد چور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔بعد میں تھانہ فیروز والا میں زیر حراست چور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :