سانحہ لاہور،پنجاب بھر میں آپریشن تیز ،مزید 84 مشکوک افراد گرفتار
جمعہ 1 اپریل 2016 11:41
لاہور /ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) سانحہ لاہور کے بعد پنجاب بھر میں حساس اداروں کا آپریشن جاری ، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر84 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں پولیس،رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے آپریشن تیز کردیا گیا ۔
(جاری ہے)
لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 39 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ 12 افراد کے خلاف غیر قانونی رہائش پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
دوسری جانب پولیس اور حساس اداروں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مشرکہ کارروائی کرتے ہوئے پٹھان بستی سے 44 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو نامکمل کوائف ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا ۔تفتیش مکمل ہونے اور کوائف دکھانے کے بعد زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائیگا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کی شناخت کی جبکہ کرایہ داروں کے کوائف کی بھی مکمل چھان بین بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.