مالدیپ کے صدر کی خصوصی ایلچی مس عائشہ عظیمہ شکور کی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات

جمعہ 1 اپریل 2016 11:15

مالدیپ کے صدر کی خصوصی ایلچی مس عائشہ عظیمہ شکور کی وزیراعظم کے مشیر ..

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) مالدیپ کے صدر کی خصوصی ایلچی مس عائشہ عظیمہ شکور نے جمعرات کے روز وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یہاں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ مس شکور کے ساتھ ملاقات میں مشیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ سے پرجوش، قابل اعتماد اور دونوں کے مفادات مشترکہ رہے ہیں۔

مالیپ کی نمائندہ خصوصی نے لاہور بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمیشہ مالدیپ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مشیر خارجہ نے مالدیپ کے صدر کی طرف سے تعزیت پر پاکستان کی حکومت کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ نمائندہ خصوصی نے عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کی طرف سے مالدیپ کے ساتھ تعاون کی تعریف کی۔

نمائندہ خصوصی اور مشیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اعلی سطح پر مزید رابطوں سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ ملاقات میں باہمی مفادات اور علاقائی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر خارجہ نے مالدیپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :