سامان کے پیسے بچانے کے لیے مسافر نے سارے کپڑے پہن لیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 اپریل 2016 04:48

سامان کے پیسے بچانے کے لیے مسافر نے سارے کپڑے پہن لیے

سب مسافر سامان یا اضافی سامان کے پیسے ادا کرتے ہیں مگر اس مسافر کو تو لگتا ہے کہ سامان کے کرایے کے پیسے بچانے کا آسان طریقہ مل گیا ہے۔
میٹ بوٹن نے سامان کی مد میں ایزی جیٹ کو دئیے جانے والے 45 پاؤنڈ بچانے کے اپنے سارے کپڑے ایک ساتھ پہن لیے۔
میٹ گیٹ وک ائیر پورٹ پر تھا جب اسےسامان کےلیے 45پاؤنڈ ادا کرنے کو کہا گیا۔ میٹ نے یہ سنا اور سارے کپڑے پہن لیے۔

(جاری ہے)


32 سالہ میٹ نے جب اپنی ساری شرٹس، جمپرز، ٹراؤزر پہن لیے اور جوتے جیبوں میں لٹکا لیے تو اسے بس سیکورٹی حکام کے چند اضافی سوالوں کے جواب دینا پڑے ، جنہیں اس نے آرام سے سنبھال لیا۔
میٹ فیس بک پر بتایا کہ وہ آئس لینڈ جا رہے تھے اور انہیں 45پاؤنڈ بچانے کا طریقہ یہی نظر آیا کہ جو کچھ ہے سب پہن لو۔
اگر آپ ایسا کرنے کی سوچ رہے ہیں تو دیکھ بھال کر ایسا کریں۔ ریوائنڈ بینڈ کے جیمز مکالور گلاسکو کی فلائٹ کے دوران یہ کیا تو اس کا گرمی سے برا ھال ہوگیا۔