ملک میں لیموں لانے پر خاتون ملک بدر

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 اپریل 2016 03:48

ملک میں لیموں لانے پر خاتون ملک بدر

نیوزی لینڈ کے حکام نے ملک میں داخل ہونے والی ایک خاتون کے ٹراؤزر میں 6 لیموؤں کا ایک پیکٹ ملنے پر اسے ملک بدر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون آکلینڈ ائیر پورٹ پر پہنچی تو وہاں موجود کتوں نے اس کے ٹراؤزر میں لیموں کی بو محسوس کر کے بھونکنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

حکام نے جب خاتون سے لیموؤں کے بارے میں دریافت کیا تو تو اس نے بتایا کہ یہ اس کی بیماری کے علاج کےلیےہیں۔

تاہم حکام نے خاتون کو کہا ملک میں ملکی پیداوار کو فروغ دینے کےلیے دوسرے ممالک سے فروٹ لانا ممنوع ہے۔
وزارت صنعت کے ترجمان کریگ ہوگ نے بتایا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر لائے جانے والے فروٹ ملکی پیداوار کے لیے سخت نقصان دہ ہیں۔انہوں نےبتایا کہ اس طرح سمگل کیے گئے فروٹ کے ساتھ کیڑے اور بیماریاں بھی ملک میں آ سکتے ہیں۔