ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سیمی فائنل میں بھارتی شکست نے عوا م کو بھی خاموش کرا دیا

جمعرات 31 مارچ 2016 22:46

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سیمی فائنل میں بھارتی شکست نے عوا م کو بھی خاموش کرا ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست نے اس کی عوا م کو بھی خاموش کرا دیا ۔

(جاری ہے)

ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں بھارتی شائقین کرکٹ ویرات کوہلی کے ہر چھکے ،چوکے پر شور مچا رہے تھے اور اس کے بعد جب کرس گیل اور سیمیولز جلد آؤٹ ہوئے تو میدان میں کان پڑی نہیں سنائی دے رہی تھی لیکن جب لینڈل سمنز اور آندرے نے ہونی کو انہونی کیا تو 50ہزار شائقین کو سانپ سونگھ گیا اور میدان میں ویسٹ انڈین کھلاڑیو ں کے جشن کے علاوہ کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ۔