گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے آفتاب الرحمٰن ایشیائی ممالک کی یونیورسٹیوں کا ریجنل سٹوڈنٹس سفیر مقرر

جمعرات 31 مارچ 2016 22:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے آفتاب الرحمٰن وینس طالب علم کمپیوٹر سائنس کو IEEE کمپیوٹر سوسائٹی کی طرف سے تمام ایشیائی ممالک کی یونیورسٹیوں کا ریجنل سٹوڈنٹس سفیر 2016-2017مقرر کیا گیا ہے اور مشہور سائنس ڈان رچرڈ ۔ای۔مرون ((Richard E. Mewin ایوارڈ $1000.00سے نوازہ بھی گیا اس سے پہلے یہ اعزاز 2008ء کو پاکستان میں کراچی کے ہی طالب علم ریوندر بجوانی کو ملا تھا۔

یہ اعزاز پاکستان کو دوسری مرتبہ حاصل ہواہے۔IEEE کمپیوٹر سوسائٹی جس کا ہیڈ آفس امریکہ میں ہے اس ایوارڈ کی تقسیم کے لئے دنیا کے تمام ممالک کو 10ریجن میں تقسیم کرتی ہے۔ہر ریجن سے ایک طالب علم کو سفیر مقرر کیا جاتا ہے اور مشہور سائنس ڈان رچرڈ ۔ای۔مرون ((Richard E. Mewin سکالرشپ کے لئے نامزد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جی سی یونیورسٹی ایشیاء کی واحد یونیورسٹی ہے جس کے طالب علم آفتاب الرحمٰن وینس کو ایشیائی ممالک میں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اس سے پہلے آفتاب الرحمٰن وینس پنجاب کا بہترین طالب علم، SSRپنجاب، سٹوڈنٹس گانگرس سری لنکا میں پاکستان کی نمائندگی اور پہلی پاکستان سٹوڈنٹس کمپیوٹر سوسائٹی کانگرس جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں آرگنائز کرانے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی( تمغہء امتیاز)نے ایک خاص تقریب میں آفتاب الرحمٰن وینس کو تعریفی سرٹیفیکیٹ عطا کیا۔

اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیرڈین آف فیکلٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ سائنس، پروفیسر فرحت عباس ڈین آف فیکلٹی انجنیئرنگ، چیئرمین شعبہ ڈاکٹرمحمد رمضان طالب بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی( تمغہء امتیاز) نے جی سی یونیورسٹی کے طالب علم کو مبارک باد دی اور چیئرمین شعبہ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کے لئے نئی یونیورسٹی ہو نے کے ناطے قلیل مدت میں یہ اعزازات حاصل کرنا بھی ایک اعزاز ہے ۔

اس یونیورسٹی کا HECرینکنگ میں9ویں سے 7ویں پوزیشن حاصل کرنا، نیو کیمپس میں انفراسٹرکچر کا بہترہونا اور وائس چانسلرکے لئے تمغہء امتیاز کا اعزاز ،طالب علم کا IEEE کمپیوٹر سوسائٹی کی طرف سے تمام ایشیائی ممالک کی یونیورسٹیوں کاریجنل سٹوڈنٹس سفیرمقرر ہونا،مشہور سائنس ڈان رچرڈ ۔ای۔مرون ((Richard E. Mewin سکالرشپ حاصل کرنا۔جی سی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کی 43ہزار سے زائد اور تقریناً50 کے قریب پروگرامز میں تعلیم اور ٖفاصلاتی تعلیم کے کامیابی کے ساتھ جاری پروگرامز اس یونیورسٹی کی اعلیٰ ومیعاری تعلیمی شہرت کا نتیجہ ہیں۔

انہوں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ انشاء اﷲ یہ یونیورسٹی مستقبل قریب پاکستان کی صفِ اوًل کی یونیورسٹیوں میں شامل ہوگی۔یہاں کا طالب علم دنیا میں اپنے اساتذہ اور یونیورسٹی کا نام روشن کرے گا۔

متعلقہ عنوان :