ٹی20ورلڈکپ، میزبان بھارت کو7وکٹوں سے شکست،ویسٹ انڈیز فائنل میں پہنچ گیا

193رنزکاہدف ویسٹ انڈیز نے آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا لنڈن سمنزکو83رنزکی فاتحانہ اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا،کوہلی کی 89رنزکی دھواں داراننگزٹیم کے کام نہ آسکی آندرے رسل نے چھکالگاکروننگ سٹروک کھیلا،ہزاروں بھارتی تماشائی گیندکوبے بسی سے گراؤنڈ سے باہرجاتے دیکھتے رہے

جمعرات 31 مارچ 2016 22:44

ٹی20ورلڈکپ، میزبان بھارت کو7وکٹوں سے شکست،ویسٹ انڈیز فائنل میں پہنچ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیزن میزبان بھارت کو7وکٹوں سے شکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا ،193رنزکاہدف ویسٹ انڈیز نے آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،لنڈن سمنزکو83رنزکی فاتحانہ اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا،کوہلی کی 89رنزکی دھواں داراننگزٹیم کے کام نہ آسکی۔

جمعرات کو ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کربھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ بیس اوورزمیں دووکٹوں کے نقصان پر192رنزبنائے ویرات کوہلی 89 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے جبکہ روہت شرما نے43 اورریحانے نے40رنزکی اننگزکھیلی۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے رسل اورسیموئیل بدری نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

193رنزکے ہدف کیلئے ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کاآغا کیا تو دوسرے ہی اوورمیں کرس گیل صرف پانچ رنزبناکرآؤٹ ہوگئے مارلن سیموئلزبھی بڑی اننگزکھیلنے میں ناکام رہے اورصرف8رنزبناسکے۔

صرف 16رنزپردووکٹیں گرنے کے بعدتیسری وکٹ کی شراکت میں لنڈل سمنز اورجوئس چارلس نے97رنزجوڑکرٹیم کومیچ میں واپس لانے میں اہم کردارکیا اس دوران قسمت لنڈل سمنز کاساتھ دیتی رہی اوردومواقع پرکیچ آؤٹ ہونے کے باوجودنوبالزکی وجہ سے نئی زندگی حاصل کی۔116رنزپر تیسرے آؤٹ ہونیوالے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جوئس چارلس تھے انہوں نے36گیندوں پر52رنزکی اننگزکھیلی۔

آندرے رسل نے لنڈل سمنز کے ساتھ ملکرٹیم کوآخری اوورمیں فتح دلادی ۔آخری اوورمیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو8رنزدرکارتھے پہلی تین گیندوں پرپانچ رنزحاصل ہونے کے بعدچوتھی گیند کاسامناکرتے ہوئے آندرے رسل نے ایک بڑاچھکالگاکروننگ سٹروک کھیلاتوممبئی کے واکھنڈے سٹیڈیم میں موجودہزاروں تماشائی گیندکوبے بسی سے گراؤنڈ سے باہرجاتے دیکھتے رہے ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں کے نقصان پرمطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت کوسات وکٹوں سے شکست دیدی ۔

ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ ہی پورے گراؤنڈپرسکتہ طاری ہوگیا۔لنڈل سمنزنے 82جبکہ رسل نے43رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔بھارت کی طرف سے نہرا، بھمرا اورکوہلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیزکامقابلہ فائنل میں اتوارکوانگلینڈ کے ساتھ کولکتہ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :