عالمی بینک کرپشن فری پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر کا قرض دیگا
جمعرات 31 مارچ 2016 22:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) حکومتی اداروں کی صلاحیت بڑھانے اور کرپشن پر قابو پانے کیلئے عالمی بینک 40کروڑ ڈالر کا سستا قرضہ دے گا۔ معاملات طے پا گئے، ملکی تاریخ میں مالی نظام کی درستی کا سب سے بڑا پروگرام بھی تیار کر لیا گیا ہے۔کرپشن حکومتی اداروں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، احتساب کا نظام کمزور تر ہے۔ پنشن سمیت سالانہ ساڑھے 4 ہزار ارب کی ادائیگیاں، اربوں کی کرپشن کی نذر ہو جاتی ہیں۔
مسئلے پر قابو پانے کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے عالمی بینک 40کروڑ ڈالر کا سستا قرض دے گا۔قائم مقام آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر وقار مسعود کی سربراہی میں حکومتی ٹیم کے عالمی بینک کے افسر فیلی سوسیسکو سے معاملات طے پا گئے۔(جاری ہے)
عالمی بینک سے تین سالہ پبلک سیکٹر فنانشل مینجمنٹ پروگرام معاہدہ اسی سال طے ہونے کا امکان ہے۔
اکنامک آفیئرز ڈویژن کو ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔کرپشن کے خاتمے کے اس بڑے منصوبے کے تحت وفاقی وزارت خزانہ، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اے جی دفاتر، محکمہ خزانہ، آڈیٹر جنرل، واپڈا، ریلوے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کے فنانس اینڈ اکانٹس کے شعبوں کے اہلکاروں کو بجٹ سازی، فنانشل رپورٹنگ، مالی احتساب اور کرپشن روکنے کے لئے جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے سرکاری سطح پر سالانہ کم از کم 200 ارب روپے کا فائدہ متوقع ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.