ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل ،دھونی نے ہار کی ذمہ داری ٹاس پر ڈال دی

جمعرات 31 مارچ 2016 22:27

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل ،دھونی نے ہار کی ذمہ داری ٹاس پر ڈال دی

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مارچ2016ء )بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں ہار کی ذمہ داری ٹاس پر ڈال دی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دھونی کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنا اس شکست کی سب سے بڑی وجہ ہے کیوں کہ دوسری اننگز میں اوس کے باعث ان کے باؤلرز کو گیند تھامنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور وہ پلان پر عمل کرنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ لینڈل سمنز کو آؤٹ کرنے والی دونوں گیندوں کے نوبال ہونے سے بھی بھارت کو شدید نقصان پہنچانا پڑا ۔