انگلینڈ میں ایم کیو ایم کے خیراتی ادارے کیخلاف تحقیقات شروع

جمعرات 31 مارچ 2016 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) برطانیہ میں ایم کیوایم کے خیراتی ادارے میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سن نامی خیراتی ادارہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے برطانیہ میں رجسٹرڈ کرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مسائل کی دلدل میں پھنسی ایم کیوایم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ برطانیہ میں سننامی خیراتی ادارہ ایم کیو ایم کے رہنماوں نے برطانیہ میں رجسٹرڈ کرایا تھا۔

(جاری ہے)

اس خیراتی ادارے نے 2012 میں ایم کیو ایم سے دولاکھ پاونڈ قرض لیا تھا لیکن ایم کیو ایم نے پاکستان میں اپنے گوشواروں میں اس قرض کا کہیں ذکر نہیں کیا جبکہ سوسائٹی فار ان ویل اینڈ نیڈی سن نے ابھی تک کوئی قابل ذکر کام بھی نہیں کیا ہے۔برطانوی چیرٹی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے خیراتی ادارے کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو خیراتی ادارے کو بند کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :