وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 31 مارچ 2016 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) و زیراعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔و زیراعلی نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے نومنتخب عہدیدار صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائین گے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے سدباب کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

و زیراعلی نے کہاہے کہ منتخب عہدیدار مثبت صحافتی اقدار اور اور روایات کے فروغ کیلئے کوشش کریں گے ،صدر افسر عمران، نائب صدر نعمت خان،مونا صدیقی ،خزانچی حامد الرحمٰن ، سیکریٹری شعیب احمد،جوائنٹ سیکریٹریز وقار بھٹی،قاضی یاسر، انفارمیشن سیکریٹری منیر عقیل انصاری، اراکین مجلس عاملہ عبید شاہ، سلیمان سعادت، کلثوم جہاں ، ایف ایم بلیدی، وکیل الرحمٰن ، بلال طاہر، زین علی اور ایس ایم اشرف کو کامیابی پر مبارکبادی۔

متعلقہ عنوان :