سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور شہدا کے لیے کل بادشاہی مسجد اجتماعی دعائے مغفرت کی جائیگی ‘ مولانا عبدالخبیر آزاد

جمعرات 31 مارچ 2016 22:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) خطیب بادشاہی مسجد لاہور چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہدا کے لیے اجتماعی دعا ء بادشاہی مسجد لاہور میں کل جمعتہ المبارک کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دہشت گردی کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ انسانیت کے قاتل ہیں مولانا آزاد نے کہا معصوم بچوں اورمعصوم جانوں سے ان درندوں نے جو زیادتی کی ہے رب تعالیٰ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا ۔

مولانا آزاد نے کہا ان شہدا کے لیے جو گلشن اقبال پارک لاہور میں شہید کیے گئے ان سب کے لیے آج جمعۃالمبارک میں دعا ء کی جائے گی ۔جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور ان کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی کسیر تعداد شریک ہو گی اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس دعا میں شریک ہوں گے ملک میں چلنے والا نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب اپریشن کی کامیابی کے لیے بھی دعاء کی جائے گی اور اس دن کو یوم دعاء کے حوالہ سے منایا جائے گا ۔