کراچی سے چلنے والی پارسل ایکسپریس ٹرین کے ریٹ میں کمی کا اعلان

جمعرات 31 مارچ 2016 22:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان ریلویز نے کراچی سے چلنے والی پارسل ایکسپریس ٹرین کے ریٹ میں کمی کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

کراچی سے لاہور فی کلو پارسل اب آٹھ روپے میں بھیجا جا سکے گا جبکہ فیصل آباد کیلئے ریٹ 7.20روپے فی کلو ہوگا۔ یہ ٹرین ہفتے میں دو روز جمعہ اور منگل کو براستہ ملتان ،فیصل آبا دلاہور کیلئے صبح پانچ بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوتی ہے۔ نئے ریٹس کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :