وقار یونس کی ٹیم کے حوالے سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کے دو بڑوں میں ٹھن گئی

شہر یار خان اور نجم سیٹھی آمنے سامنے آ گئے،نجم سیٹھی رپورٹ منظر عام پر آنے کا معاملہ دبانے کیلئے کوشاں ہیں‘ ذرائع

جمعرات 31 مارچ 2016 22:09

وقار یونس کی ٹیم کے حوالے سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ٹیم کے حوالے سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کے دو بڑوں میں ٹھن گئی ،چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی آمنے سامنے آ گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ شہر یار خان ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ میں نجم سیٹھی کے معاملات سامنے آنے پر سخت نالاں ہیں اوراسی معاملے کو لے کر چیئرمین پی سی بی اور شہریار خان میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے استفسار کیا کہ ان کی طرف سے بھیجی جانے والی رپورٹ کیسے لیک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی وقار یونس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کا معاملہ دبانے کے لئے کوشاں ہیں۔وقار یونس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کے غیر جانبدار ہونے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کے لیک ہونے کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ابھی تک کسی پر ذمہ داری عائد نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :