لکی مروت ٗ کار بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ٗمتعدد زخمی

دھماکے سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ٗپولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے

جمعرات 31 مارچ 2016 22:07

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) لکی مروت میں کوٹ کشمیر کے قریب کار میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر کے قریب میں کار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ٗ متعدد زخمی ہوگئے ٗ دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے عینی شاہدین کے مطابق کار سرادر پل کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکا ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :