دہشت گردی کیخلاف حکومت کی ثابت قدم کوششوں سے عالمی حمایت میں اضافہ اور ملکی تاثرمیں نمایاں بہتری آئی ہے،سفارتکار طلعت مسعود، فوزیہ نسرین

جمعرات 31 مارچ 2016 21:56

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) سفارت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت کی دہشت گردی اورشدت پسندی کیخلاف متواتر اور ثابت قدم کوششوں سے عالمی حمایت کے بعد ملکی تاثرمیں نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر بارک اوبامہ کی وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو پرتبصرہ کرتے ہوئے جمعرات کو دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل(ر)طلعت مسعود نے امریکی صدر کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف کو حوصلہ افزا قرار دیا اورکہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ منسوخ کرنے کا فیصلہ انکی احساس زمہ داری کا اظہار ہے اور اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ کا رد عمل بھی مثبت ہے۔

سابق سفارتکار فوزیہ نسرین نے کہا کہ امریکی صدر کے ٹیلی فون کال کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے جبکہ بعض عناصر اسلام آباد میں بد نظمی پیدا کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کو بھی قابل تحسین قرار دیا جسکے تحت ان لوگوں کو رہا کیاجائیگا جو جلاو گھیراو میں ملوث نہیں۔