وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات، گلشن اقبال پارک خود کش حملے کی مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع افسوس کا اظہار

دہشت گردی اقوام عالم کامشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک بار پھر یکجااورمتحدہے ،شہبازشریف کی تھامس ڈریو سے گفتگو غم کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اوراس کے عوام کیساتھ ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

جمعرات 31 مارچ 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد پنجاب شہبازشریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی او گلشن اقبال پارک خودکش حملے کی مذمت کی اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک تاریخ کا ایک بدترین واقعہ ہے ۔دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک بار پھر یکجااورمتحدہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اقوام عالم کامشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہے ۔پاکستان میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ قائداعظم کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اوراس کے عوام کیساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے برطانیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔