افتخار چوہدری (کل) گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے

جمعرات 31 مارچ 2016 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری (کل) جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے اور گلشن اقبال پارک میں ہونیوالے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے فوکل پرسن شیخ احسن الدین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔