مصطفی کمال اور انیس قائمخانی پر میرپور خاص میں حملہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 21:38

مصطفی کمال اور انیس قائمخانی پر میرپور خاص میں حملہ

میرپور خاص( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) مصطفی کمال اور انیس قائمخانی پر میرپور خاص میں حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپور خاص میں سابق مئیر کراچی اور سینیٹڑ مصطفی کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تصادم کے دوران مصطفی کمال اور انیس قائمخانی بھی نشانہ بن گئے۔ ایم کیو ایم کے مشتعل کارندوں کی جانب سے مصطفی کمال اور انیس قائمخانی پر حملہ کرکے ان پر تشدد کیا گیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ جبکہ مصطفی کمال کی گاڑی پر پتھراو کرکے اس کے شیشیے بھی توڑ دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :