ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے ادائیگیوں کی منظوری نہ دیئے جانے کے باعث تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے

جمعرات 31 مارچ 2016 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء)ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے ادائیگیوں کی منظوری نہ دیئے جانے کے باعث تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔جبکہ30 لاکھ روپے ادا نہ کرنے پر ٹھیکیدار نے ڈیزل پیٹرول کی فراہمی بھی بند کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر زمان ناریجو کی جانب سے منظوری نہ ملنے کے باعث بلدیہ کورنگی میں تمام ادائیگیاں روک دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ؑڈپٹی کمشنر نے ملازمین کی تنخواہوں اور دفتری اخراجات کے بل بھی روکے ہوئے ہیں جس سے ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے سے تمام مور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔جبکہ30 لاکھ روپے ادا نہ کرنے پر ٹھیکیدار نے ڈیزل پیٹرول کی فراہمی بھی بند کردی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں دو ماہ میں 6 مرتبہ عدم ادائیگی پر ایندھن فراہمی بند ہوچکی ہے اور کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث دفاتر میں ہی کھڑی ہیں اور لانڈھی شاہ فیصل میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے ۔