گورنر سندھ سے ڈاکٹرقیوم سومرو کی ملاقات ، مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

جمعرات 31 مارچ 2016 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے جمعرات کو گورنرہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو نے ملاقات کی ہے ۔صوبائی وزیر نے گورنر سندھ کو مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر دھرنا حکومتی کوششوں سے پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ہے، دھرنے کے حوالے سے علمائے کرام کے تعاون پر مشکور ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ مشکل وقت میں مشتعل مظاہرین سے مذاکرات قابل تحسین ہیں ۔کراچی : مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جذبات کی آڑ میں شرپسندی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ امن برقرار رکھنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے ۔

متعلقہ عنوان :