میرپور خاص میں مصطفی کمال کی ریلی پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پتھراو

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 20:48

میرپور خاص میں مصطفی کمال کی ریلی پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پتھراو
میرپور خاص( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) میرپور خاص میں مصطفی کمال کی ریلی پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پتھراو کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپور خاص میں سابق مئیر کراچی اور سینیٹڑ مصطفی کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تصادم مصطفی کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی کی ریلی پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد ہوا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے شدید پتھروا کیا گیا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی۔