کراچی:نیب اہلکاروں کا سندھ یونیورسٹی میں چھاپہ

سابق وائس چانسل نذیرمغل کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے بھرتیوں ، بجٹ میں خردبرد کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا

جمعرات 31 مارچ 2016 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) نیب اہلکاروں نے سندھ یونیورسٹی میں چھاپہ مارا،سابق وائس چانسل نذیرمغل کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے بھرتیوں اور بجٹ میں خردبرد کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

نیب سندھ کے ذرائع کے مطابق سابق وائس چانسلرسندھ یونیورسٹی ڈاکٹر نذیرمغل کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں اورفنڈزمیں خردبرد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نیب اہلکاروں نے سندھ یونیورسٹی میں چھاپہ مارا اور یونیورسٹی میں تین سو غیرقانونی بھرتیوں اوربجٹ میں خردبردکا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :