دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت

پر ایم کیو ایم کے کارکن ظفر عرف سپاری کو 21سال قید کی سزا

جمعرات 31 مارچ 2016 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے کارکن ظفر عرف سپاری کو 21سال قید کی سزا سنادی ہے ، مجرم ظفر عرف سپاری کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل کالونی سے 2015میں گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ظفر عرف سپاری سیدھماکاخیز مواد اور اسلحہ برآمد ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :